اشتہار

جیولری شاپ سے قیمتی انگوٹھی چرانے والا کیسے پکڑا گیا (ویڈیو دیکھیں)

اشتہار

حیرت انگیز

دہلی: بھارت میں جیولری شاپ سے قیمتی انگوٹھی ہوشیاری سے چرا کر بھاگنے والا ملزم گرفتار ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارتی دارالحکومت دہلی میں پیش آیا جہاں سونے زیورات کے اسٹور میں 27 سالہ نوجوان داخل ہوا اور زیورات کی قیمتیں معلوم کرنے لگا۔

دہلی پولیس نے بتایا کہ ملزم کی چال سے جیولری شاپ انتظامیہ کو پہلے ہی شک ہوگیا اور انہوں نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد اہلکار شاپ کے باہر چوکنا بیٹھ گئے۔

- Advertisement -

پولیس نے کہا کہ پروین نامی ملزم نے شاپ کیپر کو ایک ساتھ مختلف جیولری سیٹ دکھانے کو کہا اور اسی دوران شہری نے چپکے سے قیمتی زیورات میں سے ایک انگوٹھی نکال کر جیب میں رکھ لی۔

بعد ازاں ملزم نے شاپ سے بھاگنے کے لیے دوڑ لگائی لیکن پولیس اہلکار نے تھوڑے ہی فاصلے پر دبوچ لیا۔

سڑک فٹ پاتھ پر لگے لوہے کے حصار نے ملزم کو بھاگنے نہ دیا اور پیچھے سے اہلکار نے اسے پکڑ لیا، شاپ کے اندر اور باہر کے تمام مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید ہوگئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں