اشتہار

سعودی عرب میں مشکل صورت حال!

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں یومیہ کورونا کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے 88 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت صحت نے بتایا کہ مملکت میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 1 کورونا مریض کی موت بھی واقع ہوئی، نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد وبا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 5 لاکھ50 ہزار 457 ہوگئی۔

New coronavirus cases in Saudi Arabia increase

- Advertisement -

سعودی عرب میں اب تک 8 ہزار 857 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 76 مریضوں نے وبا کو شکست بھی دی جس کے بعد کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ39 ہزار 712 ہوگئی ہے۔

مملکت میں کورونا کے فعال کیسز میں سے 34 مریضوں کی حالت تشویش ناک ریکارڈ کی گئی۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں بھی کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون سامنے آچکی ہے جس کے بعد احتیاطی تدابیر کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں