تازہ ترین

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

دلہن اسکوٹر پر بارات لیکر پہنچ گئی

نئی دہلی : بھارت میں دلہن اسکوٹر پر اپنی بارات لیکر شادی مقام تک پہنچ گئی اور اسٹیج تک دلہا کو بھی ساتھ بٹھا لیا۔

شادی بیاہ کی انوکھی تقریبات دنیا بھر میں منعقد ہوتی ہیں لیکن نرالی عروسی رسومات و منفرد انداز کی ویڈیوز بھارت سے وائرل ہوتی تو توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں۔

ایسی ہی ایک نرالی اور انوکھی شادی کی تقریب بھارتی شہر فیروزآباد میں منعقد ہوئی جہاں دلہا کے بجائے دلہن بارات لیکر پہنچی۔

دلہن اسکوٹر پر سوار تھی اور اس کے ساتھ دیگر باراتی بھی موجود تھے، جب کہ شادی کے مقام تک دلہن اور اس کے اہل خانہ پہنچ گئے تو اسٹیج تک جانے کےلیے دلہن نے اپنے ہونے والے دلہا کو بھی اسکوٹر پر ساتھ بٹھا لیا۔

کاجل نامی دلہن کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی شادی کو یادگار اور منفرد بنانے کےلیے ایسا اقدام کیا، اور ساتھ ہی ساتھ لوگوں کو مرد و زن کی یکساں اہمیت سے بھی اجاگر کیا۔

Comments

- Advertisement -