اشتہار

دلہا بارات چھوڑ کر پیپلزپارٹی کی احتجاجی ریلی میں شامل

اشتہار

حیرت انگیز

بہاولنگر: پنجاب کے شہر بہاولنگر میں دلہا بارات چھوڑ کر پیپلزپارٹی کی احتجاجی ریلی میں شامل ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اوکاڑہ سے بارات لے کر آنے والا دلہا سلمان بہاولنگر کے کالج روڈ پر بارات لے کر جارہا تھا کہ پیپلزپارٹی کی احتجاجی ریلی دیکھ کر اس میں شامل ہوگیا۔

دلہے کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے شادی کرنا بھی مشکل کردیا ہے، ریلی میں شامل ہوکر حکومت کو احساس دلانے کی کوشش کی ہے۔

- Advertisement -

دلہا سلمان احتجاج ریکارڈ کروانے کے بعد بارات لے کر دلہنیا لینے کے لیے روانہ ہوگیا۔

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے گیس کی بندش اور مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کیا گیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ گیس نہ ہونے کے باعث ان کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں، خصوصاً گھروں میں خواتین کو امور خانہ داری انجام دینے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ گیس کا پریشر کم ہونے کے باعث کھانے پینے کی اشیا تیار نہیں ہوسکتیں، مجبوراً بازار سے کھانا خرید کر کھانا پڑرہا ہے جس سے اضافی مالی بوجھ بھی پڑرہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں