بدھ, نومبر 27, 2024
اشتہار

سپریم لیڈر کی برسی، کورین شہریوں کے 11 روز تک ہنسنے پر پابندی

اشتہار

حیرت انگیز

سیؤل: شمالی کوریا کی حکومت نے سابق سپریم لیڈر کی برسی کے پیش نظر ملک بھر میں ہنسنے پر پابندی عائد کردی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے سابق سپریم لیڈر کم جونگ ال کی دسویں برسی کے موقع پر شہریوں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا۔

کورین حکومت نے ملک بھر میں 11 روز تک عوامی مقامات پر ہنسنے ، زیادہ کھانے اور کھلے عام شراب نوشی پر بھی پابندی عائد کی۔

- Advertisement -

ایک شہری نے بتایا کہ حکومت نے گھریلو اشیا کی خریداری اور ہر قسم کی تفریحی سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد کردی ہے، جس کی خلاف ورزی پر کئی شہریوں کو سزائیں بھی دی گئیں ہیں۔

حکومت نے خلاف ورزی کرنے والوں کو نظریاتی مجرم قرار دیا جبکہ انہیں گرفتاری کے بعد تاحال رہائی نہیں ملی۔ یہ بھی اطلاع ہے کہ حکومت نے گھروں پر سالگرہ کی تقریب کرنے اور آخری رسومات پر بھی پابندی لگا دی ہے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کے سابق رہنما کِم جونگ ایل 2011 میں 69 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے تھے، ان کی 17 سالہ  دورِ حکمرانی کو  حکومتی سطح پر بہترین جبکہ عوامی سطح پر بیشتر اسے بدترین دور قرار دیتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں