اشتہار

212 ارب کی منی لانڈرنگ کرنے والے پر فلم بنانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی : متنازعہ بھارتی کاروباری شخصیت وجے مالیا پر سنیل بورا پروڈکشن کمپنی نے ویب سیریز بنانے کا اعلان کردیا۔

بھارتی کاروباری شخصیت وجے مالیا جو کنگ فشر ایئرلائن، یونائیٹڈ اسپرٹ نامی بڑی کمپنیوں کے مالک تھے لیکن بھارتی بینکوں سے ایک یا دو نہیں بلکہ 212 ارب روپے (9 ہزار کروڑ بھارتی روپے) سے زائد کا قرض لیکر برطانیہ فرار ہوچکے ہیں۔

وجے کے فرار کے بعد ان کی کنگ فشرایئرلائن اور یونائیٹڈ اسپرٹ نامی کمپنیوں کو فروخت کردیا گیا تھا۔

- Advertisement -

وجے مالیا کی زندگی اتنی زیادہ متنازعہ ہوچکی ہیں کہ اب سنیل بورا پروڈکشن کمپنی نے ان پر ویب سیریز بنانے کا اعلان کیا ہے جسے او ٹی ٹی فلیٹ فارم پر نشر کیا جائے گا۔

سنیل بورا کی پروڈکشن کمپنی آلمائٹی ایم ایکس پلیئر کے اشتراک سے ویب سیریز بنائے گی جس میں کسی بڑے بالی ووڈ اداکار کو کاسٹ کرنے کیلئے بات چیت جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں