اشتہار

ابوظبی آنے والوں پر نئی شرط عائد

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی : اماراتی حکام نے دارالحکومت میں داخلے کیلئے شہریوں اور غیرملکیوں کی ای ڈی ای اسکینگ شروع کردی۔

عرب میڈیا کے مطابق اماراتی ریاست ابوظبی نے ریاست میں داخلے کےلیے متحدہ عرب امارات کی دوسری ریاستوں میں مقیم شہریوں و غیرملکیوں کےلیے ریاست میں داخلے کےلیے نئی شرط عائد کردی۔

اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ ابوظبی میں داخل ہونے والے شہریوں و غیرملکیوں کی اسمارٹ فون کے ذریعے چہرے کی ای ڈی ای اسکینگ کی جائے گی۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق ای ڈی ای ایک بہترین جدید ٹیکنالوجی ہے جس کی مدد سے کسی بھی شخص میں کرونا وائرس کی علامات کا باآسانی پتہ لگایا جاسکتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ای ڈی ای سکینگ میں اگر نتیجہ مثبت نکلا تو اسی مرکز میں مذکورہ شخص کا پی سی آر ٹیسٹ ہوگا جس کا رزلٹ 20 منٹ میں ظاہر ہوتا ہے۔

اماراتی حکام کا ہے کہ ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی صورت میں دوسری ریاستوں کے شہریوں کو واپس لوٹا دیا جائے گا جب کہ ابوظبی کے رہائشیوں کو قرنطینہ کردیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں