اشتہار

یوٹیوب ٹی وی پر ڈزنی چینلز بحال

اشتہار

حیرت انگیز

ڈزنی کے شائقین کے لیے خوش خبری ہے کہ یوٹیوب ٹی وی پر ڈزنی چینلز بحال ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

گوگل کے یوٹیوب ٹی وی نے اتوار کو اعلان کیا کہ ڈزنی کی ملکیتی پروگرامنگ کچھ مذاکرات کے بعد پلیٹ فارم پر واپس آ رہی ہے۔

الفابیٹ انکارپوریشن (گوگل) کے یوٹیوب نے پلیٹ فارم پر والٹ ڈزنی چینلز تک رسائی بحال کرنا شروع کر دی ہے، دونوں کمپنیاں دو روزہ بلیک آؤٹ کو ختم کر کے آخر کار ڈسٹربیوشن ایگریمنٹ پر پہنچ گئی ہیں۔

- Advertisement -

یوٹیوب نے ٹویٹ کیا کہ ہم نے ڈزنی کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے اور ESPN اور FX جیسے چینلز تک رسائی کو بحال کرنا شروع کر دیا ہے۔

یوٹیوب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈزنی چینلز کی بحالی کا معاہدہ یوٹیوب ٹی وی کے ممبرز کے لیے 64.99 ڈالرز فی مہینے پر طے ہوا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈزنی نیٹ ورکس جیسا کہ ای ایس پی این اور ایف ایکس تک رسائی بحال ہونا شروع ہو گیا ہے، لائیو اور آن ڈیمانڈ مواد بھی بحال ہو رہا ہے، ایسی کوئی بھی ریکارڈنگ جو پہلے سے آپ کی لائبریری میں تھی اس تک رسائی بھی بحال ہو گئی ہے، مقامی ABC اسٹیشنز کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ ہفتے کے شروع میں ڈزنی نے اشارہ کیا تھا کہ وہ کیرج تنازعہ کو حل کرنے کے امکان کے بارے میں "پر امید” ہے، تاہم فریقین نے کہا کہ ان کی بات چیت کسی معاہدے پر منتج نہیں ہو سکی، اور اس کے بعد تمام نیٹ ورکس آدھی رات ET پر انٹرنیٹ کے ذریعے فراہم کردہ بنڈل سے غائب ہو گئے۔

اتوار کو یوٹیوب نے کہا کہ اب ماہانہ سبسکرپشن 64.99 ڈالر ہو گئی ہے، لیکن متاثرہ صارفین کو ایک بار 15 ڈالر کی رعایت دی جائے گی۔

ڈزنی نے نے کہا کہ ہم منصفانہ شرائط تک پہنچنے کے لیے گوگل کے تعاون کو سراہتے ہیں جو مارکیٹ سے مطابقت رکھتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں