اشتہار

آواران اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف وہراس

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: آواران بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق رات گئے بلوچستان کے ضلع آواران اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز آواران سے 55 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا جبکہ گہرائی 25 کلومیٹرریکارڈ کی گئی۔

- Advertisement -

زلزلے کے خوف سے شہری کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور سخت سردی میں رات کھلی جگہ پر گزاری، فوری طور پر زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’کراچی میں ایسا زلزلہ ہمارے لیے بھی حیران کُن ہے

واضح رہے کہ رواں ماہ میں کراچی میں بھی 4.1 شدت کا زلزلہ آیا تھا، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس کا مرکز ڈیفنس کے شمال میں تھا جبکہ اس کی گہرائی 15 کلومیٹر ریکارڈ کی ‏گئی تھی۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات زاہد رفیع نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا تھا کہ کراچی میں اس قسم کا زلزلہ ہمارے لیے بھی حیران کن ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی میں اتنی شدت کا زلزلہ نہیں آتا جتنا آیا ہے، زلزلے کی گہرائی 15 سے 20 کلو میٹر تھی، زلزلے کی 15 کلو میٹر گہرائی کم سمجھی جاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں