منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

اس سال گروتھ 5 فیصد رہے گی، گورنر اسٹیٹ بینک

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان : گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں لاک ڈاؤن ہوا، ایکسپورٹرز کی ایکسپورٹ رک گئی تھی۔

چیمبر آف کامرس ملتان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بزنس عارضی طور پر بند کردیں تو لیبر چلی جاتی ہے پھر دوبارہ سے بزنس شروع کرنے میں دیر لگتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 0.5 فیصد گروتھ میں کمی آئی، گزشتہ مالی سال میں جی ڈی پی گروتھ کوچار فیصد نمو پر بڑھایا، اس سال ہمیں اعتماد ہے کہ ریکوری کی اسپیڈ مزید بڑھے گی۔

- Advertisement -

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی پیش گوئی ہے کہ اس سال گروتھ 5 فیصد رہے گی،  اسٹیٹ بینک اسکیمیں نکالتا ہے، خوشی ہے اسٹیٹ بینک چیمبر آف کامرس ملتان میں موجود ہے۔

رضا باقر کا کہنا تھا کہ چیمبر کے لوگوں کا کاروبار بڑھے گا تو معیشت بہتر ہوگی، زراعت سیکٹر میں جو بینک فنانس دے رہے ہیں ان کو بڑھانا ہے، مالی سال کا ٹارگٹ1700ارب ہے، اس کو مانیٹر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب وہ علاقہ ہے جہاں سب سے زیادہ زرعی کریڈٹ جارہا ہے، جن علاقوں میں زرعی کریڈٹ نہیں جا رہا وہاں مزید محنت کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں