اشتہار

ایل او سی کی سیکیورٹی بہتر بنانے کے لیے حکمت عملی انتہائی اہم ہے، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی سیکیورٹی یقینی بنانے اور اہلکاروں کو چوکنا رہنے کی ہدایت کردی۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ اور اہلکاروں سے ملاقاتیں کیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشار مرزا نے استقبال کیا اور ایل او سی کی تازہ ترین صورت حال سمیت آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ بھی دی۔

- Advertisement -

آرمی چیف نے ایل اوسی کےکوٹ کوٹیرا سیکٹرپر جوانوں سے بات چیت کی اور اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے حوصلے و عزم کی تعریف کی۔

جوانوں سے مختصر خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ مسلسل چوکنا اور تیار رہنے سے تمام خطرات سے نمٹا جاسکتا ہے، ایل اوسی پر سیکیورٹی یقینی بنانےکیلئےحکمت عملی انتہائی اہم ہے۔

آرمی چیف کو اپنے درمیان پاکر جوانوں کے حوصلے بلند ہوئے اور انہوں نے پاکستان و پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں