خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ضلع خیبر کے کئی علاقوں اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیمامرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 4.5ریکارڈ کی گئی اور مرکز ساؤتھ ایسٹرین افغانستان تھا۔
- Advertisement -
زلزلے کے باعث عوام میں شدید خوف وہراس پھیلا اور لوگ کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے، فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
اس سے قبل 7 دسمبر کو ملک کے بالائی علاقے سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت4.4 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کی زیر زمین گہرائی145 کلومیٹر جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔