اشتہار

‘جھوٹی باجی کو اطلاع دینی تھی کہ شہباز شریف عدالت سے بھاگ رہے ہیں’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس میں ان کے وکلا کی عدم حاضری پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ آج ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس سے شہباز شریف کے وکلا غیر حاضر رہے امجد پرویز نے عدالت سے مہلت مانگی۔

- Advertisement -

شہزاد اکبر نے لکھا کہ نام لئے بغیر ترجمان نون لیگ مریم اورنگزیب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ روز روز چالان مانگنے والے آج عدالت سے فرار ہیں، اب چابی بھری ترجمان کیا فرماتی ہیں ؟۔

پنجاب میں نون لیگ کو ٹف ٹائم دینے والے شہباز گل بھی اس موقع پر ٹوئٹر محاذ پر لکھا کہ آج  منی لانڈرنگ کیس سے شہباز شریف کے وکلا غیر حاضر رہے، امجد پرویز نے عدالت سے مہلت مانگی، چھوٹی جھوٹی باجی کو اطلاع دینی تھی کہ شہباز شریف صاحب عدالت سے بھاگ رہےہیں، ان کے بقول یہ جھوٹے کیسز ہیں، انہیں تو عدالت کو درخواست کرنی چاہیے کہ روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہو اور وہ”سرخرو”ہوں۔

دوسری جانب لاہور کی بینکنگ کورٹ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں عدالت کے دائرہ اختیار پر وکلا کو تیاری کے لیے حتمی مہلت دے دی ہے۔

آج ہونے والی سماعت میں بینکنگ کورٹ کے جج سردار طاہر صابر نے ایف آئی اے کی جانب سے دائرہ اختیار پر دائر اعتراض پر سماعت کی، وکلا نے کیس پر تیاری کے لیے مزید مہلت کی استدعا کی جس کو منظور کرتے ہوٸے عدالت نے سماعت چار جنوری تک ملتوی کر دی۔

عدالت نے قرار دیا کہ آٸندہ سماعت پر فریقین کے وکلاء عدالتی دائرہ اختیار پر دلائل مکمل کریں۔

واضح رہے کہ شوگر انکوائری منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے عدالت کے دائرہ اختیار پر اعتراضات اٹھائےتھے، جس میں کہا گیا تھا کہ بینکنگ کورٹ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت نہیں کر سکتی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں