اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

’’حج کے دوران موبائل فون یا کیمرے رکھنے سے گریز کریں‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چیئرمین پاکستان علما کونسل طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ حج کے دوران موبائل فون یا کیمرے رکھنے سے گریز کریں۔

تفصیلات کے مطابق حج تربیتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ اللہ کی رحمت سے ہی بندہ اللہ کے گھر جاتا ہے۔ حج اللہ کی طرف سے بہت بڑی سعادت ہے۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ عازمین مقدس فریضے کے دوران موبائل اور کیمرے رکھنے سے گریزکریں، کوشش کی ہے کہ حج کے انتظامات بہتر سے بہتر ہوں.

- Advertisement -

علاوہ ازیں پی ائی اے کی جانب سے حجاج کی آگاہی کیلئے ایک ہدایت نامہ بھی جاری کیا گیا ہے جس میں نسک ایپلیکیشن سمیت دیگر ضروری ہدایات کا تفصیلی ذکر ہے۔

ہدایت کی گئی ہے کہ حجاج کرام ٹکٹ بنواتے وقت اپنے موبائل نمبرز کا ضرور اندراج کروائیں تاکہ ان کو پرواز سے متعلق بروقت معلومات فراہم کی جاسکیں۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کے قبل از حج آپریشن کا آغاز 9 مئی سے 10 جون تک جاری رہے گا، 34 ہزار عازمین کو 170 پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور کراچی سمیت 8 شہروں سے جدہ اور مدینہ منورہ کے لیے براہ راست پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں