اشتہار

تحقیق: کونسی ویکسین اومیکرون ویرینٹ کے خلاف مؤثر ثابت؟

اشتہار

حیرت انگیز

ادویہ ساز کمپنی ایسٹرا زینیکا نے دعویٰ کیا ہے کہ تحقیق میں ثابت ہوا ہماری ویکسین کی بوسٹر ڈوز کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ(اومیکرون) کے خلاف کام کرے گی۔

ایسٹرا زینیکا نے آکسفورڈ یونیورسٹی کی لیبارٹری تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسٹرا زینیکا ویکسین کی 3 خوراکوں کا کورس تیزی سے پھیلانے والی کورونا قسم اومیکرون کے خلاف مؤثر ہے۔ اس سے قبل ادویہ ساز کمپنی فائزر اینڈ بائیوٹیک اور موڈرنا بھی دعویٰ کرچکی ہیں کہ ان کی ویکسین نئے ویرینٹ کے خلاف اثر انداز ہوں گے۔

مطالعے کے مطابق ایسٹرزینیکا ویکسین کی بوسٹر ڈوز جس طرح ڈیلٹا ویرنیٹ کے خلاف مؤثر ثابت ہوئی اس طرح ملتے جلتے نتائج اومیکرون کے خلاف بھی ملے ہیں۔

- Advertisement -

آسٹرا زینیکا ویکسین بوسٹر اومیکرون کے خلاف کام کرتی ہے، آکسفورڈ لیب کے مطالعے سے پتہ چلتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ انسانی جسم میں قوت مدافعت کا حصہ "ٹی سیل” شدید بیماری اور اسپتال میں منتقل ہونے سے روکتا ہے، ایسٹرازینیکا ویکسین ٹی سیل کی طاقت بڑھانے کے لیے معاونت فراہم کرتی ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ وہ افراد جو کورونا کا شکار ہوکر خود ہی صحت یاب ہوجاتے ہیں ان کے مقابلے میں بوسٹر شاٹس لینے والوں میں اومیکرون کے خلاف اینٹی باڈیز زیادہ ہوتی ہیں۔

ادویہ ساز کمپنی نے کہا کہ نئے ویرینٹ کے خلاف ویکسین تیار کرنے کے لیے اپنے پارٹنر آکسفورڈ یونیورسٹی کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے، اور ویکسین بنانے والے دیگر اداروں کی اسی طرح کی کوششوں میں شامل ہے۔

خیال رہے کہ آکسفورڈ کی مذکورہ تحقیق میں کووڈ19 سے متاثرہ افراد کے خون کے نمونوں کا تجزیہ کیا گیا، جن کو دو خوراکوں اور ایک بوسٹر سے ٹیکہ لگایا گیا جس کے بعد مذکورہ بالا نتائج سامنے آئے۔ سائنس دان اور حکومتیں شاٹس اور علاج کے ساتھ اومیکرون کے خلاف دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے کوششیں کر رہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں