اشتہار

خاتون سانپ کو ’ہیئر بینڈ‘ بنا کر مال پہنچ گئی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین حیران رہ جاتے ہیں۔

ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون سانپ کو ’ہیئربینڈ‘ کے طور پر پہن کر شاپنگ مال پہنچ گئی۔

مذکورہ ویڈیو انسٹاگرام پر اسنیک ورلڈ نامی صارف نے شیئر کی جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں۔

- Advertisement -

ویڈیو میں ایک خاتون کو مال میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس نے بالوں میں ایک چھوٹے سانپ کو باندھا ہوا ہے، خاتون نے بالوں کا جوڑا بنایا اور سانپ کو چاروں طرف لپیٹ لیا۔

خاتون شاپنگ مال میں گھومتی رہی جبکہ ایک شخص اس کی ویڈیو بناتا رہا اور آس پاس کے لوگوں کو علم نہیں ہوا کہ خاتون نے سر پر اصلی سانپ کو باندھا ہوا ہے۔

ویڈیو کے پس منظر میں ایک شخص کو یہ کہتے بھی سنا جاسکتا ہے کہ کسی کو معلوم نہیں ہوگا۔

خاتون کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ اگر میں وہاں ہوتا تو مجھے پتا چل جاتا۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ مجھے سانپوں سے نفرت ہے میں اسے ایک میل دور سے ہی دیکھوں گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں