پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

انتظار کی گھڑیاں ختم: شہر قائد میں گرین لائن سفر کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے باسیوں کا طویل انتظار ختم ہوا، گرین لائن کراچی کی سڑکوں پر آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گرین لائن میں سفر کا آغاز ہوگیا ہے، سرجانی ٹاؤن بس ڈپو سے پہلی مسافر بس نمائش چورنگی کیلئے روانہ ہوئی۔

پہلے مرحلے میں بائیس اسٹیشنز میں سے گیارہ اسٹیشن فعال کیے گئے ہیں، مسافروں کے لئے کم سے کم کرایہ پندرہ روپے سے پچپن روپے مقرر ہے۔

- Advertisement -

بس سروس ابتدائی طور پر صبح آٹھ بجے سے دوپہر بارہ بجے تک چلے گی، اس دوران پندرہ دن آزمائشی طور پر اسی میں سے صرف پچیس بسیں چار گھنٹے کیلئے چلائی جائیں گی، دس جنوری سےگرین لائن بس سروس مکمل فعال ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: گرین لائن افتتاح، ‘جو وعدہ کیا ہم پورا کررہے ہیں

رپورٹ کے مطابق پاور ہاؤس، نمائش اسٹیشز سمیت11 اسٹیشنز پر تعمیراتی کام جاری ہے جبکہ پٹیل پاڑہ، ناظم آباد،گلبہار اسٹیشنزپر تعمیراتی کام باقی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 10 دسمبر کو گرین لائن منصوبے کا افتتاح کیا تھا، اس موقع پر گورنرسندھ عمران اسماعیل ، وفاقی وزرا اسد عمر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

گرین لائن راہداری 22 کلومیٹر طویل ہے اور ہر بس میں 200 سے 250 افراد کے سفر کرنے گنجائش موجود ہے، منصوبے کے پہلے فیز کی بحالی کے لیے 80 بسیں مختص ہوں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں