تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

’میں تم سے پیار نہیں کرتا‘ شعیب، ثانیہ کی دلچسپ ویڈیو وائرل

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے ہمراہ شعیب بھی موجود ہیں۔

ثانیہ مرزا کو کمرے میں لپ سنکنگ کرتے ہوئے ویڈیو بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں شعیب ملک میں کہتے ہیں کہ ’میں تم سے پیار نہیں کرتا۔‘ اس پر ثانیہ مرزا کہتی ہیں کہ ’اس میں تیرا گھاٹا میرا کچھ نہیں جاتا۔‘

ثانیہ مرزا نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں، صارفین کی جانب سے ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی دلچسپ ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی خوب سراہا جاتا ہے۔

گزشتہ دنوں ثانیہ مرزا نے دلچسپ ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ ’بیٹا ان کے ساتھ کبھی مت رہنا جنہیں تمہاری قدر نہ ہو۔‘

اس کے جواب میں ثانیہ مرزا لپ سنکنگ کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں شعیب ملک کی طرف کیمرہ گھماتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’میں ان ہی کے گھر میں رہتی ہوں۔‘

Comments

- Advertisement -