تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہزاروں فٹ بلندی پر غباروں سے بندھی رسی پر چلنے کا خطرناک کرتب

نوجوانوں کے خطرناک کرتب دکھانے کی ویڈیو اکثر سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین دنگ رہ جاتے ہیں۔

برازیل سے ایسی ہی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے ایک شخص چھ ہزار فٹ بلندی پر رسی پر چلنے کا خطرناک کرتب دکھا رہا ہے۔

جی ہاں! برازیل میں ایک شخص نے ہوا کے دو گرم غباروں کے درمیان باندھی گئی رسی پر چل کر حیران کن ریکارڈ قائم کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 34 سالہ رافیل بریڈی نے 6 ہزار 131 فٹ کی بلندی پر رسی پر چلنے کا مظاہرہ کیا، جو دنیا کی بلند ترین عمارت دبئی کی برج خلیفہ کی اونچائی سے دوگنا ہے۔

ویتنامی بھائیوں کا خطرناک کرتب دیکھنے والے دنگ رہ گئے

واضح رہے کہ برج خلیفہ کی اونچائی دو ہزار سات سو بائیس فٹ ہے۔

Comments

- Advertisement -