تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

سال2021 کے عالمی واقعات اور خبروں پر ایک نظر

سال2021بھی گزر گیا اور اپنے پیچھے ہمارے لیے بہت سی خوشگوار اور افسوسناک یادیں بھی چھوڑ گیا جس کے نقش ہمارے ذہنوں میں موجود رہیں گے۔

یوں تو کرونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے سال2021 بھی دنیا کے لیے مشکل ترین سال ثابت ہوا، اس کے باوجود دنیا بھر میں بہت ایسے واقعات ہوئے جو تاریخی اہمیت رکھتے ہیں۔

سال2021دنیا کیلیے سیاسی اور معاشی طور پر بھی ہنگامہ خیز ثابت ہوا کئی ایسے سیاسی بیانات اور واقعات رونما ہوئے جن کی بازگشت ذرائع ابلاغ میں کئی دن تک سنائی دی۔

آئیے ان واقعات اور خبروں پر ایک نظر ڈالتے ہیں،

پہلے روز 3 لاکھ 71 ہزار بچوں کی پیدائش
سال2021 کے پہلے روز 3 لاکھ 71 ہزار بچوں کی پیدائش ہوئی جن میں پاکستانی بچے بھی شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال و بہبود (یونیسیف) کی جاری کردہ اعداد وشمار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سالِ نو کے پہلے روز14 ہزار161 بچوں کی پیدائش کا امکان ہے جو مجموعی تعداد کے حساب سے 3.8 فیصد کے قریب بنتے ہیں۔

پاک فوج نے ایل او سی پر ایک اور بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا
پاک فوج نے (لائن آف کنٹرول) ایل او سی پر ایک اور بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے چکوٹھی سیکٹر پر ایک اور بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی جاسوس ڈرون چکوٹھی سیکٹر پر 500 میٹر پاکستانی حدود میں داخل ہوگیا تھا۔

افغانستان میں خود کش کار دھماکا: 14 افغان فوجی ہلاک
افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں فوجی اڈے پر کیے گئے خودکش کار بم حملے کے نتیجے میں14 افغان فوجی مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق ننگرہار کے ضلع شیرزاد میں فوجی چیک پوسٹ پر تیز رفتار کار آکر ٹکرا گئی جس سے زوردار دھماکا ہوا اور چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہوگئی، حملہ آور دھماکا خیز مواد سے لدی ایک گاڑی پر سوار تھا۔

اٹلی کے وزیراعظم جوزیپے کونتے نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
اٹلی : اطالوی وزیراعظم جوزیپے کونتے بڑے پیمانے پر اتحاد کے ساتھ دوبارہ حکومت بنانے کے لیے باضابطہ طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
جوزیپے کونتے کا پارلیمنٹ میں کہنا تھا کہ اس تقریر کے بعد ملک کے صدر کے پاس جاکر انہیں موجودہ حکومت کے خاتمے کی باقاعدہ اطلاع دوں گا اور اپنا استعفیٰ ان کے حوالے کروں گا۔

معروف اینکر لیری کنگ کورونا سے چل بسے
امریکا کے معروف ٹی وی اینکر پرسن لیری کنگ کرونا وائرس سے لڑتے لڑتے زندگی کی بازی ہار گئے۔ لیری کنگ کی موت کی تصدیق اُن کے سماجی رابطے کے اکاؤنٹ سے چینل انتظامیہ نے کی اور بتایا کہ وہ لاس اینجلس کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ وہ آج صبح 87 برس کی عمر میں دار فانی سے کوچ کرگئے۔

امریکہ میں بدترین برفانی طوفان
امریکی ریاستوں میں سال2021کا موسم سرما ہلاکت خیز ثابت ہوا ہے۔ امریکہ میں پڑنے والی جان لیوا سردی کئی افراد کی جان لے گئی برفباری اور طوفان کے باعث بجلی اور پانی کا نظام درہم برہم ہوگیا، ٹيکساس کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے۔ ٹیکساس، کینٹکی اور مسوری میں متعدد افراد ہلاک جان کی بازی ہار گئے۔

بھارتی شمشان گھاٹوں اور قبرستانوں میں لاشوں کے انبار
بھارت میں کورونا وائرس سے اتنی زیادہ تعداد میں اموات ہوئیں کہ شمشان گھاٹوں میں آخری رسومات کے لیے گھنٹوں انتظار کرنا پڑا جبکہ بعض مقامات پر قبرستانوں میں جگہ کم پڑ جانے کے باعث لاشوں کی اجتماعی تدفین کی گئی۔

ٹرمپ کے حامیوں کی ہنگامہ آرائی
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہزاروں حامیوں کی جانب سے کانگریس کی عمارت کیپٹل ہل میں ہنگامہ آرائی اور حملے کے بعد دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا۔
مظاہرین نے کیپٹل ہل پر اُس وقت چڑھائی کی جب نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج کی توثیق کے لیے کانگریس کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس جاری تھا۔

جارج فلائیڈ کے قاتل کو سزا
جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے ذمہ دار سابق پولیس افسر ڈیرک شاوین کو عدالت نے ساڑھے22 سال اور چھ ماہ قید کی سزا سنائی، مئی 2020 میں مینی پولیس میں افریقی نژاد امریکی شخص جارج فلائیڈ کے قتل کے لیے مجرم قرار دیے جانے والے سابق امریکی پولیس افسر کو 22 سال اور چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔ 45 سالہ سابق پولیس افسر کو مئی 2020میں مینیپولیس میں افریقی نژاد امریکی شخص جارج فلائیڈ کے قتل کے لیے مجرم قرار دیا گیا تھا۔

اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری
غزہ شہر میں اسرائیلی فضائی حملوں میں کئی عمارتیں زمین بوس ہوئیں، لڑائی میں ایک اندازے کے مطابق مجموعی طور پر181 فلسطینی غزہ میں ہلاک ہوئے جن میں 52 بچے اور31 خواتین شامل تھیں، جبکہ ایک ہزار225افراد زخمی ہوئے۔ دوسری جانب اسرائیل میں 8 شہری ہلاک ہوئے، جس میں ایک پانچ سالہ بچہ اور ایک فوجی اہلکار شامل ہے۔

آخری امریکی فوجی افغانستان سے روانہ
امریکہ اور طالبان کے درمیان افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے لیے 31 اگست کی ڈیڈلائن طے پائی تھی۔ امریکی انخلا مکمل ہونے پر طالبان نے ہوائی فائرنگ کر کے جشن منایا۔ میجر جنرل کرس ڈوناہو امریکہ سے روانہ ہونے والے سی17 طیارے میں سوار ہونے والے وہ آخری امریکی فوجی تھے۔

نہر سوئز میں بحری جہاز پھنس گیا
مصر کی معروف نہر سوئز میں ایک دیو ہیکل مال برادر بحری جہاز کے پھنسنے کی وجہ سے وہاں پر تمام مال بردار بحری جہازوں کی آمد و رفت بند کردی گئی تھی "ایور گیون” نامی جہاز قابو میں نہ رہا اور سمت مُڑ جانے سے اس نے نہر کو بلاک کر دیا۔ تاہم چھ روز کلی مسلسل کوششوں کے بعد جہاز کو روانہ کرکے راستہ بحال کیاگیا۔

ابراہیم رئیسی ایران کے نئے صدر منتخب
ایران کے صدارتی انتخاب کے بعد صدارتی امیدوار ابراہیم رئیسی نے دیگر تین امیدواروں کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی، صدارتی انتخاب کے دیگر تینوں امیدواروں نے ابراہیم رئیسی کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد بھی پیش کی۔ سبکدوش ہونے والے اعتدال پسند صدر حسن روحانی نے ابراہیم رئیسی کا نام لیے بغیر کہا کہ میں لوگوں کو ان کی پسند پر مبارکباد دیتا ہوں۔

آنگ سان سوچی کو چار سال قید کی سزا
میانمار کی سیاسی رہنما نوبیل انعام یافتہ آنگ سان سوچی جنہیں ملک میں فوجی بغاوت کے موقع پر حراست میں لیا گیا تھا کو پہلے چار برس کی قید کی سزا سنائی گئی بعد ازاں عدالت نے ان کلی سزا میں کمی کرتے ہوئے اسے دو برس کردیا۔
آنگ سان سوچی کو لوگوں کو حکومت کے خلاف بغاوت پر اکسانے اور کورونا وائرس سے متعلق قواعد کی خلاف ورزی کے الزامات میں سزا سنائی گئی تھی۔

بھارتی کسانوں نے احتجاجی تحریک ختم کردی
بھارت میں کسانوں نے حکومت کی متنازعہ زرعی اصلاحات واپس لینے پر رضامندی کے بعد ایک سال سے جاری احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا۔ یہ فیصلہ وزراء کی طرف سے پیداوار کی ضمانتی قیمتوں سمیت دوسرے مطالبات پر غور کرنے پر اتفاق کئے جانے کے بعد کیا گیا۔

دبئی ایکسپو2020
مشرق وسطیٰ میں منعقد ہونے والا دنیا کا سب سے بڑا ایونٹ دبئی ایکسپو2020 نے دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنی جانب راغب کیا، گذشتہ ہفتے دبئی ایکسپو2020  کے منتظمین نے بتایا تھا کہ عالمی نمائش کو آغاز کے بعد سے اب تک ستر لاکھ سے زیادہ افراد دیکھنے کے لیے آچکے ہیں جبکہ اسی ماہ کوویڈ-19 کے بڑھتے ہوئے خدشات کے تناظر میں احتیاطی تدابیر کے طور پرعالمی میلے میں کچھ سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں۔

ٹی20 ورلڈ کپ2021
متحدہ عرب امارات اور عمان میں ہونے والا ساتواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کھیلے جانے والے فائنل میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو باآسانی شکست دے کر عالمی چیمپئن شپ جیت لی۔ آسٹریلیا پہلی بار ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن بن گیا۔
ورلڈ کپ ایونٹ کے سب سے اہم میچ میں پاکستان نے بھارت کو دس وکٹوں سے ہرا کر نئی تاریخ رقم کی، پاکستان کو جیتنے کے لیے152 رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے 18ویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا تھا۔

Comments

- Advertisement -