اشتہار

‏’مطلب بلاول نے زندگی بھر شادی نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا’‏

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے منظور وسان کی پیش گوئی پر ردعمل دیتے ہوئے ‏کہا ہے کہ مطلب بلاول نے زندگی بھر شادی نہ کرنےکا فیصلہ کر لیا۔

سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پیپلزپارٹی رہنما منظور وسان نے کہا کہ بلاول ‏پہلے وزیراعظم بنیں گے پھر دلہا بنیں گے، بلاول کی شادی وزیراعظم بننے کے بعد 2022 یا 2023 ‏میں ہوگی۔

’بلاول پہلے وزیراعظم پھر ’دلہا‘ بنیں گے‘

فضل الرحمان سے متعلق انہوں نے کہا کہ مولانا کو جو ملنا تھا وہ مل گیا اب ہماری اور ن لیگ کی ‏باری ہے۔

- Advertisement -

عمران خان سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ ان کا مستقبل تاریک ہے۔

منظور وسان کی پیش گوئی پر ردعمل دیتے ہوئے شہبازگل نے کہا کہ مطلب بلاول نے زندگی بھر ‏شادی نہ کرنےکا فیصلہ کر لیا شادی بلاول بھٹوکاذاتی معاملہ ہے لیکن منظور وسان نے باقاعدہ ‏اعلان کر دیا ہےتو اب اس پربات تو ہو گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں