تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

سالِ نو کے موقع پر کراچی میں دفعہ 144 نافذ

کراچی: کمشنر کراچی اقبال میمن نے سال نو کے موقع پر کراچی میں دفعہ 144 نافذ کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کمشنر کراچی اقبال میمن نے سال نو کے موقع پر شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی، دفعہ 144 ہوائی فائرنگ کے واقعات کے باعث نافذ کی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ تمام حساس مقامات پر پولیس اور رینجرز تعینات کی جائےگی، ایمبولینس اور فائر بریگیڈ حساس مقامات پر پولیس پوائنٹس پر موجود رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ تمام بڑے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی جائے، اقبال میمن نے سی وی اور دیگر حساس مقامات پر ٹریفک کنٹرول کے لیے پلان بنانے کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ پولیس نے سال نو کے موقع پر شہریوں کے لیے وارننگ پیغام جاری کرتے ہوئے کراچی پولیس آفس میں مانیٹرنگ ٹیم تشکیل دی تھی۔

مزید پڑھیں: سالِ نو پر فائرنگ کرنے والے خبردار، کتنی سزا ہوگی؟

ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف اقدام قتل کے تحت مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مقدمے میں دیگر دفعات کو بھی شامل کیا جائے گا، ناقابل ضمانت جرم کی سزا 10 سال قید ہوگی۔

پولیس نے شہریوں سے اپیل کی کہ فائرنگ کرنے والے عناصر کی ویڈیو یا شکایت 15 پر کی جائے۔

ترجمان کراچی پولیس نے کہا کہ گزارش ہے کہ خوشیوں کو ماتم میں نہ بدلیں، ویڈیو 0343-5142770 پر ارسال کی جاسکتی ہیں، شکایات موصول ہونے پر بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -