اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سی پی ایل سی اور سی آئی اے پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اغوا برائے تاوان میں ملوث عناصر کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کراچی میں سی پی ایل سی او رسی آئی اے یونٹ نے مشترکہ کارروائی کی، کارروائی کے دوران اغوا برائے تاوان میں ملوث 4 رکنی منظم اغوا کار گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں صابر خٹک ، پیر محمد سرکی، جنید جانوری ،صدام حسین شامل ہیں جبکہ ملزمان بخش کھوسو ، جان محمد سومرو اور غنی سومرو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ کامیاب کارروائی کے دوران عبید ملک نامی مغوی بحفاطت بازیاب کرالیا گیا ہے، مغوی کو 17نومبر کو شاہ لطیف میں اسٹیٹ ایجنسی سے اغواکیا گیا اور رہائی کے عوض 2 کروڑ تاوان طلب کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: خیرپور: طالبہ کو اغوا کرنے کی کوشش، مزاحمت پر 7 طلبا زخمی

واضح رہے کہ شہر قائد میں اغوا برائے تاوان کا سلسلہ عرصہ دراز سے جاری ہے، تاہم سیکیورٹی فورسز اس ناسور کو ختم کرنے کے لئے کوشاں ہیں اور مختلف مواقعوں پر ان کے خلاف آپریشن کرتے رہتے ہیں۔

گذشتہ سال دسمبر میں سندھ رینجرز اور اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران کراچی میں اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث 8 ملزمان کو واٹس ایپ کی مدد سے گرفتار کیا تھا، ملزمان میں 5 سرکاری محکموں کے ملازمین بھی شامل تھے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں