اشتہار

دنیا بھر میں کورونا کے وار، تازہ صورت حال سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی کورونا وبا کے وار جاری ہیں، دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 30 کروڑ سے تجاوز کرگئی۔

غیرملکی خبرساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کووڈ 19 سے دنیا بھر میں کل اموات 55 لاکھ سے بڑھ گئیں۔ ایک ہی روز میں بائیس لاکھ افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوئے۔

امریکا میں بھی وائرس کے حملے جاری ہیں۔ ایک روز میں ساڑے چار لاکھ سے زائد نئے مریض سامنے آئے۔

- Advertisement -

ادھر یورپ میں بھی کورونا کا سونامی برقرار ہے۔ چوبیس گھنٹے میں ساڑے نولاکھ سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ فرانس میں تین لاکھ اڑتیس ہزار اور اٹلی دو لاکھ افراد اب تک وبا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

اسی طرح برطانیہ میں ایک لاکھ چھیالیس ہزار اور میکسیکو میں تیس ہزار سے زائدافراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی نئی قسم اپنے پنجے گاڑ رہی ہے، تقریباً تمام ممالک میں ہی اومیکرون کی تصدیق ہوچکی ہے۔ کئی ملکوں نے پیشگی سفری پابندیاں بھی عائد کردی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں