تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

جماعت اسلامی کے دھرنے سے متعلق اہم پیشرفت

کراچی: سندھ کے بلدیاتی ترمیمی بل 2021  کے خلاف سندھ اسمبلی کے باہر 10 روز سے جاری جماعت اسلامی کے دھرنے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے جماعت اسلامی کی قیادت سے رابطہ کیا ہے، یہ رابطہ گذشتہ روز کیا گیا، جس کے بعد صوبائی وزرا آج جماعت اسلامی دھرنے میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی کے باہر دس روز سے جاری دھرنے کے باعث سندھ حکومت پر دباؤ بڑھا، جس کے بعد جماعت اسلامی کی قیادت سے رابطے کا فیصلہ کیا گیا۔

ادھر جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے حکومت سندھ سے رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ آج آئیں گے تو مذاکرات کرینگے، تاہم کسی یقین دہانی پر دھرنا ختم نہیں کریں گے۔

سندھ اسمبلی کے باہر جاری دھرنے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی دھرنےکا آج دسواں دن ہے، پاکستان کی تاریخ میں یہ دھرنا ابھرکر سامنےآرہاہے، اس لئے دھرنے کو مسلسل جاری رکھنےکا فیصلہ ہوا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ اب دھرنا تحریک مختلف علاقوں میں بھی چلےگی، لاڑکانہ میں بلدیاتی ایکٹ کے خلاف ریلی نکل رہی ہے، آج شارع فیصل پراحتجاج کیاجائےگا جبکہ آج رات لیاقت بلوچ دھرنےمیں شریک ہونگے۔

Comments

- Advertisement -