اشتہار

سعودی عرب: شہری ہوجائیں خبردار!

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی ماہر قانون ہلال ابراہیم ابو عماش نے متنبہ کیا ہے کہ مملکت میں شہرت کے لیے ہتھیار اٹھانے پر ایک برس قید اور پانچ ہزار ریال جرمانے کی سزا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہلال ابراہم کا کہنا ہے کہ مشہور ہونے کی چاہت میں کسی بھی فرد پر ہتھیار اٹھانا قابل سزا جرم ہے۔ ماہر قانون نے یہ وضاحت ایسے وقت میں جاری کی کہ جب سعودی شہر جازان سے ایسے دو افراد گرفتار ہوئے ہیں جنہوں نے شہرت کے لیے ایک دوسرے پر ہتھیار اٹھائے تھے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی قانون نے شہرت حاصل کرنے یا ممنوعہ مقاصد کے لیے ہتھیار استعمال کرنے پر سزا مقرر کی ہے، ہتھیار اگر سائسنس یافتہ بھی ہوگا تو سزا ملے گی۔

- Advertisement -

سعودی ماہر قانون کا کہنا تھا کہ اس جرم کے ارتکاب کی صورت میں جرمانہ یا جیل کی سزا ایک ساتھ بھی ہوسکتی ہے۔

ابو عماش نے یہ بھی کہا کہ کئی لوگ شہرت کے بھوکے ہوتے ہیں اور وہ اپنی اس خواہش کو پورا کرنے کے لیے فضول قسم کی حرکتوں میں کوئی قباحت محسوس نہیں کرتے۔

خیال رہے کہ جازان پولیس نے جمعرات کو دو مقامی شہریوں کو اس وقت گرفتار کرلیا تھا جب انہوں نے سوشل میڈیا پر ممنوعہ طریقے سے ہتھیار استعمال کرنے کی وڈیو شیئر کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں