اشتہار

کرونا سے صحتیاب بچے کس بیماری کا شکار ہورہے ہیں؟ چونکا دینے والا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی ممحققین نے انکشاف کیا ہے کہ کرونا سے صحت یاب ہونے والے بچوں میں ذیابیطس ٹائپ 1 اور 2 کا خطرہ کافی حد تک بڑھ جاتا ہے۔

سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن (سی ڈی سی) کی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کرونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے بچے ذیابیطس کا شکار ہوسکتے ہیں، جس کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔

سی ڈی سی کی جانب سے یہ رپورٹ 18 سال سے کم عمر بچوں میں ذیابیطس کے نئے کیسز کی شرح کا تخمینہ لگانے کے بعد جاری کی گئی ہے۔

- Advertisement -

ڈیٹا بیس میں یکم مارچ 2020 سے ذیابیطس میں مبتلا ہونے والے بچوں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا، ایک جو کووڈ کو شکست دے چکا تھا اور دوسرا جو اس مرض سے محفوظ رہا تھا۔

پہلے ڈیٹابیس کے مطابق اس عرصے میں ذیابیطس کے مرض کی شرح میں 2.6 گنا اضافہ ہوا جبکہ دوسرے ڈیٹابیس میں اضافے کی شرح 30 فیصد دریافت ہوئی۔

محققین نے زور دیا کہ طبی ماہرین اور والدین کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ وہ ذیابیطس کی علامات اور نشانیوں سے واقف ہوں، تاکہ بچوں میں مرض کی جلد تشخیص ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ پیاس زیادہ لگنا، بار بار پیشاب آنا، وزن میں بلاوجہ کمی اور تھکاوٹ ذیابیطس کی چند بڑی علامات ہیں جب کہ جسمانی وزن میں اضافہ اور سست طرز زندگی یعنی زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنا بھی ذیابیطس ٹائپ 2 کا خطرہ بڑھانے والے عناصر ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں