اشتہار

خود پر بنی میم پر فلک شبیر کا دلچسپ ردعمل، مداح حیران

اشتہار

حیرت انگیز

مشہور پاکستانی اداکارہ فلک شبیر نے خود پر بھی مزاحیہ میم خود ہی شیئر کردی، گلوکار کے ردعمل پر مداح خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے۔

معروف شخصیات پر میمز بننے کا سلسلہ تو اب جاری رہتا ہے اور روز ہی کسی شخصیت سے متعلق مزاحیہ پوسٹ (میم) سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہوتی ہے جس میں فلک شبیر بھی شامل ہیں۔

اس مرتبہ پھر سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ سارہ خان کے شوہر اور گلوکار فلک شبیر کو میم کا نشانہ بنایا ہے جس پر خود گلوکار نے بھی خوشگوار ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

- Advertisement -

سوشل میڈپا پر ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں فلک شبیر اور اہلیہ سارہ خان موجود ہیں اور سارہ خان کی تصویر پر لکھا ہے کہ ‘سارہ فلک’ جب کہ گلوکار کی تصویر پر لکھا ہے آدھا فلک’۔

اس میم کو فلک شبیر نے مثبت انداز میں کچھ اس طرح تبدیل کیا کہ میم کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے 100 فیصد کا کیپشن دیا اور ‘خود کو سارہ خان کے بغیر ’ادھورا‘ قرار دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں