اشتہار

اومیکرون ویکسین کب متعارف کرائی جائے گی؟ ادویہ ساز کمپنی کا بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ادویہ ساز کمپنی بائیو این ٹیک کے چیف ایگزیٹو آفیسر ڈاکٹر اعور شاہین کا کہنا ہے کہ اومیکرون ویکسین کو رواں سال مارچ تک متعارف کرا دیں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سی ای او بائیو این ٹیک ڈاکٹر اعور نے بتایا کہ رواں ماہ اومیکرون ویرینٹ کی خصوصی ویکسین کا ٹرائل شروع کرنے جارہے ہیں جبکہ مارچ تک اس ویکسین کی منظوری ممکن ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بائیو این ٹیک نے اپنے امریکی شراکت دار Pfizer کے ساتھ مل کر خاص طور پر ویرینٹ کے خلاف ایک مؤثر کووِڈ-19 ویکسین تیار کرنے کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔

- Advertisement -

دونوں ادویہ ساز کمپنیاں مشترکہ طور پر خصوصی ویکسین بنا رہی ہیں جس کا ٹرائل جنوری میں ہی ہوگا۔

دریں اثنا فائزر کمپنی کے ٹاپ مینیجر البرٹ بورلا کا کہنا ہے کہ ہم نے خطرہ مول لے کر خصوصی ویکسین کی تیاری شروع کردی ہے تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ اسے استعمال کرنے دیا بھی جائے گا یا نہیں۔

فائزر کمپنی کے ترجمان نے مزید کہا کہ نئی ویکسین کی 50 ملین سے 100 ملین خوراکیں مارچ کے آخر یا اپریل کے آغاز تک تیار کی جائیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں