کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن فقیر کالونی میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مسلح ڈکیتیوں نے فائرنگ کرکے دکاندار کو زخمی کردیا جس کی ویڈیو سامنے آگئی۔
پولیس کے مطابق اورنگی ٹاون فقیر کالونی میں دو سے زائد مسلح ڈکیتوں نے گھاس کی دکان پر دھاوا بولا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان ڈکیتی کے دوارن مزاحمت کرنے پر دکاندار کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران دکاندار اور وہاں موجود شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، مسلح ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر دکاندار کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔
پولیس کے مطابق مسلح ڈکیت 9 شہریوں سے رقم اور موبائل فون چھین کر فرار ہوئے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے باوجود ایک ملزم بھی گرفتار نہ ہو سکا۔۔
مزید پڑھیں: کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ماں بیٹے کو گولیاں مار دی گئیں
واضح رہے کہ چند گھنٹوں قبل کراچی کے علاقے عزیز آباد فیڈرل بی ایریا بلاک 20 میں گھر کے باہر ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ماں اور بیٹے کو گولیاں مار کر زخمی کردیا گیا تھا۔
نامعلوم ملزمان ماں بیٹے کو گولیاں مار کر سونے کا سیٹ چھین کر باآسانی فرار ہوگئےتھے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ زخمی ماں بیٹے کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں بیٹے کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے جبکہ ماں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔