اشتہار

ماں کے آنسو نے بہن کو قتل کرنے والے بھائی کو پھانسی سے بچالیا

اشتہار

حیرت انگیز

قاہرہ: ماں اپنی اولاد کو اذیت میں نہیں دیکھ سکتی، اولاد کوئی جرم کرے پھر بھی ماں کی ممتا یہ نہیں کرپاتی کے ان کے بیٹے نے جرم کیا ہے اور اسے اپنے بیٹے کی بے گناہی کا یقین ہوتا ہے۔

مصر میں ایک واقعہ پیش آیا جہاں ماں کی ممتا نے پھانسی کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کروا دیا، ملزم کو وراثتی جھگڑے کی وجہ سے اپنی بہن کو جلا کر قتل کرنے کے الزام میں سزائے موت سنای گئی تھی۔

عدالت میں پیشی کے موقعے پر ملزم کی ماں نے روتے ہوئے جج سے التجا کی کہ وہ پہلے ہی اپنی بیٹی کو کھو چکی ہے، اب بیٹا نہیں کھونا چاہتی۔

- Advertisement -

ملزم کی والدہ نے جج کے سامنے کھڑے ہو کرا پنے شہری حقوق سے دستبرداری کا اعلان بھی کردیا۔

عدالت نے ملزم کو کٹہرے سے ہٹانے اور ماں کے ہاتھ، سر اور پاؤں کو چومنے کا حکم دیا، کیونکہ اس نے اسے پھانسی سے بچایا تھا۔

پبلک پراسیکیوشن نے 47 سالہ محمد زکریا محرز جو ایک سپر مارکیٹ کے مالک اور کفر الکردی دقہلیہ کے رہائشی ہیں کو گذشتہ اکتوبر میں اپنی بہن وداد زکریا محرز محمد عوف قتل کے الزام میں فوجداری عدالت میں ریفر کیا تھا۔

منصورہ کی فوجداری عدالت نے گزشتہ روز دقہلیہ کے علاقے کفر الکردی میں ملزم کی پھانسی کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں