اشتہار

بیوی اور3 بچوں کے قاتل کو4 مرتبہ سزائے موت کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اہلیہ اور3بچوں کے قتل کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے سفاک شخص کو عبرتناک سزا کا مستحق قرار دیتے ہوئے پھانسی کا حکم دے دیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت نے گواہان اور وکلاء کے دلائل سننے اور جرم ثابت ہونے کے بعد مجرم عبدالمنان عرف بنگالی کو4 مرتبہ سزائے موت کا حکم سنا دیا۔

فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے مذکورہ ملزم پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا جبکہ شک کا فائدہ دےکر دو ملزمان آصف اور یوسف کو باعزت بری کردیا۔

- Advertisement -

سرکاری وکیل کے مطابق ملزم عبدالمنان نے سال2017میں اپنی اہلیہ اور 3کمسن بچوں کو قتل کردیا تھا، مقتولہ رابعہ کی ملزم عبدالمنان کے ساتھ دوسری شادی تھی۔

دوسری جانب پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملزم عبدالمنان کیخلاف اورنگی ٹاؤن کے اقبال مارکیٹ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں