اشتہار

رات کو دیر سے کھانا کھانے کا بڑا نقصان، محققین نے خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی محققین نے انسانی جسم میں بلڈ شوگر کی سطح میں اضافے کو رات دیر سے کھانے کا نتیجہ قرار دے دیا۔

امریکا میں ہونے والی تحقیق میں میساچوسٹس جنرل ہاسپٹل، برگھم اینڈ ویمنز ہاسپٹل اور اسپین کی مورسیا یونیورسٹی کے محققین نے حصّہ لیا، جنہوں نے انکشاف کیا ہے کہ بلڈ شوگر کی سطح میں اضافے سے ذیابطیس کا خطرہ بڑھتا ہے اور اس متعدد وجوہات میں سے ایک رات کو دیر سے کھانا ہے۔

اس تحقیق میں 845 افراد بالغ افراد کو شامل کیا گیا، جنہیں دو روز رات کو جلدی کھانا دیا گیا جب کہ دو رات دیر سے کھانا کھلایا گیا۔

- Advertisement -

محققین کا کہنا ہے کہ رات کو کھانے کے اوقات نیند اور میلاٹونین کے لیول سے جڑے ہوتے ہیں اور میلاٹونین ایسا ہارمون ہے جو رات کو جسم سے خارج ہوتا ہے اور نیند اور بیداری کے عمل کو کنٹرول کرتا ہے۔

محققین نے جلد اور دیر سے رات کے کھانے کے اوقات کی جانچ پڑتال کے لیے ایک گلوکوز مشروب کا استعمال کرایا اور خون میں 2 گھنٹے تک شوگر کنٹرول کے اثرات کا موازنہ کیا۔

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ جن افراد نے رات کو دیر سے کھانا کھایا ان کے جسم میں میلاٹونین کا لیول ساڑھے تین گنا بڑھا اور انسولین کی کم سطح اور ہائی بلڈ شوگر کی وجہ بنا۔

جریدے ڈائیبیٹس کیئر میں شائع ہونے والے تحقیق سے ثابت ہوا کہ رات کو دیر سے کھانا کھانے اور کاربوہائیڈریٹ استعمال کرنے سے بلڈ شوگر لیول متاثر ہوتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں