اشتہار

’بلوچستان کی سیکیورٹی اور استحکام ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی سیکیورٹی، استحکام و ترقی ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تربت کا دورہ کیا، اس موقع پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے ان کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پورا دن فوجی جوانوں کے ساتھ گزارا، آرمی چیف کو ایف سی ہیڈ کوارٹر بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال اور پاک ایران بارڈر پر باڑ لگانے سمیت سیکیورٹی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

- Advertisement -

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کیچ کا بھی دورہ کیا اور فوجی جوانوں سے ملاقات کی۔

مزید پڑھیں: ڈس انفارمیشن کےسدباب کیلیےمل کرکوششیں کرنا ہوں گی، آرمی چیف

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کو دور دراز علاقوں سے متعلق تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا، پاک فوج کے سربراہ نے ایف سی کی خواتین اہلکاروں کی ہمت افزائی کی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ فوج صوبائی حکومت کے ساتھ امن و استحکام کے لیے بھرپور تعاون کرتی رہے گی، شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، صوبے کی ترقی اور خوشحالی کا مطلب ملک کی ترقی ہے، دشمن قوتوں کی خلل ڈالنے کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں