اشتہار

ہم یورپ کا تیل اور گیس بند کردیں گے، روس کا واضح پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو : روس نے یورپی یونین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سوئفٹ تک رسائی بند کی گئی تو ہم یورپ کا تیل اور گیس بند کردیں گے۔

اس حوالے سے روس کے وزیر خارجہ نے بھی اپنے ایک بیان میں سوئفٹ سسٹم تک رسائی بند کیے جانے کو ماسکو کے ساتھ تعلقات توڑنے کے مترادف قرار دیا ہے۔

سرگئی لاؤروف کا مغربی ملکوں کے ساتھ جاری کشیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کا ملک کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ روسی سفارت کاروں پر پابندیوں اور سوئفٹ سسٹم تک رسائی بند کرنا تعلقات کے منقطع کرنے کے مترادف ہے اور اس کا کسی کو فائدہ نہیں ہوگا۔

دوسری جانب روس کے ایک سینیٹر نے سوئفٹ سسٹم تک اپنے ملک کی رسائی بند کرنے کی یورپی دھمکیوں پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

سینیٹر نکولائی ژورا ولف نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوئفٹ تک روس کی رسائی بند کرنے کے نتیجے میں یورپ کے لیے تیل اور گیس کی سپلائی بند کردی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں