اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

پاکستان میں پہلی بار مصنوعی ذہانت سے جلدی امراض کی تشخیض

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں پہلی بار ڈرمیٹولوجی (جلدی امراض) کی درست تشخیص کے لیے مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) کا ٹول MD-AIDer متعارف کروا دیا گیا۔

اس ٹول کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھا کر بیماریوں کی درست تشخیص اور صحت کی دیکھ بھال کے شعبے کی کارکردگی کو بڑھانا ہے۔

مارٹن ڈاؤ کا متعارف کرایا گیا MD-AIDer ٹول ڈاکٹروں اور ماہر امراض جلد کو بیماریوں کی درست تشخیص میں مدد فراہم کرنے کے ساتھ ان کی معلومات اور صلاحیتوں کو بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

- Advertisement -

آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹول کے ذریعے صحت کی دیکھ بھال کا شعبہ کامیابی اور تبدیلی کے ایک نئے دور میں داخل ہوجائے گا۔

Martin Dow becomes Pakistan's first company to introduce Artificial  Intelligence tool 'MD-AlDer' in dermatology - 24/7 News

مارٹن ڈاؤ کے ڈائریکٹر بزنس یونٹ فواد عباسی نے اس سنگ میل کے حصول پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ادویہ سازی کی صنعت میں صف اول کے ادارے کی حیثیت سے مارٹن ڈاؤ اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہے کہ ٹیکنالوجی کے جدید طریقوں کو رائج کرکے اور ان کا استعمال بڑھا کر صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں بہتری لائی جاسکتی ہے، جس سے یہ شعبہ آنے والے برسوں میں غیرمعمولی ترقی کرتے ہوئے کامیابیوں کے نئے منازل طے کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں