اشتہار

’بھارت خطرے میں ہے، دو حصوں میں تقسیم ہوچکا‘

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ بھارت خطرے میں ہے اور دو حصوں میں تقسیم ہوچکا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک بہت امیر افراد کا بھارت اور دوسرا غریب افراد کا ہے، 50 سالوں میں سب سے زیادہ بے روزگاری بھارت میں اس سال ہے۔

راہول گاندھی نے کہا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی بھارت کی بنیادوں کو کمزور کررہی ہیں، دس پندرہ سال بعد بھارت کمزور ہوچکا ہوگا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: مودی کی پالیسیوں سے صرف سرمایہ دار کا فائدہ ہوا، راہول گاندھی

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر اور خارجہ پالیسی میں بڑی اسٹریٹیجک غلطیاں کی ہیں، مودی کی پالیسیاں پاکستان اور چین کو قریب لے آئی ہیں، بھارت اب خطرے کی زد پر ہے۔

راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ آج بھارت مکمل طور پر آئسولیٹ ہوچکا ہے، بی جے پی حکومت کورونا ڈبل اے ویرینٹ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں