تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، ڈالر بھی سستا ہوگیا

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ڈالر کی قدر میں بھی کمی کا رجحان رہا۔

آل پاکستان جیولرز مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 640 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 24 ہزار 300 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 565 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 6 ہزار 567 روپے رہی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، سونے کی قدر 2 ڈالر اضافے کے بعد 1805 ڈالر فی اونس رہی۔

ڈالر کی قدر میں کمی

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا، انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 175 روپے 52 پیسے رہی جبکہ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت 176 روپے 41 پیسے تھی۔

Comments

- Advertisement -