اشتہار

ٹک ٹاک کو کینسر قرار دینے والے فیروز خان کی ٹک ٹاک پر انٹری

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے مشہور اداکارہ فیروز خان ٹک ٹاک کو کینسر قرار دیتے ہوئے خود بھی ٹک ٹاک یوزر بن گئے۔

شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکار فیروز خان نے ماضی میں ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کو بارہا تنقید کا نشانہ بنایا، حتیٰ کہ انہوں نے ایپ کو کینسر قرار دیا۔

فیروز خان نے 2020 میں ٹک ٹاک کی کچھ ویڈیوز سے تصاویر جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ایپلی کیشن ایک کینسر ہے۔

- Advertisement -

اب انہوں نے خود بھی ٹک ٹاک پر ‘فیروز خان’ کے نام سے آفیشل اکاؤنٹ بنالیا ہے، جس پر فالوورز کی تعداد ایک لاکھ پانچ ہزار سے زائد ہے جب کہ اداکار نے ابھی تک کسی کو فالوو نہیں کیا ہے۔

@ferozekhan

– ✨

♬ original sound – Feroze Khan

فیروز خان نے اپنے اکاؤنٹ سے ابھی تک ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ غریب اور مستحق افراد میں کھانا تقسیم کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں