اشتہار

واٹس ایپ کا ’ڈیلیٹ فار ایوری ون‘ فیچر میں تبدیلی کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ’ڈیلیٹ فار ایوری ون‘ فیچر میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا۔

واٹس ایپ کی ہر سرگرمی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کے مطابق ‘ڈیلیٹ فار ایوری ون’ کے دورانیے کو بڑھایا جارہا ہے جس کے بعد صارفین 2 دن اور 12 گھنٹے بعد بھی ان پیغامات کو ڈیلیٹ کرسکیں گے جو انہوں نے غلطی سے بھیج دیے ہوں گے۔

رپورٹس کے مطابق یہ فیچر جلد واٹس ایپ کے بیٹا ورژن کے صارفین کیلئے متعارف کروایا جائے گا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ واٹس ایپ کے ڈیلیٹ فار ایوری ون’ فیچر کی مدد سے صارفین ابھی اپنے پیغامات کو ایک گھنٹے 8 منٹ اور 16 سیکنڈزکے اندر ڈیلیٹ کر سکتے ہیں تاہم اب کمپنی اس فیچر میں تبدیلی لانے پر غور کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ صارفین کی دیرینہ خواہش پوری ہوگئی

یاد رہے کہ فیچر میں تبدیلی ابھی صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہے کیونکہ ابھی اس فیچر پر کام جاری ہے اور جلد ہی اسے صارفین کے لیے دستیاب کروایا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں