اشتہار

معصوم بچی کی والدہ سے انوکھی فرمائش، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بچے بعض اوقات ایسی بات کہہ دیتے ہیں یا شرارت کرتے ہیں کہ والدین سمیت دیگر افراد بے ساختہ مسکرانے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک چھوٹی بچی کی ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنی والدہ الیکسا سے فرمائش کررہی ہے کہ اور خواہش پوری ہونے پر اس کے ردعمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بچی گانے کا نام نہیں جانتی لیکن ابتدائی بول پڑھتی ہے جس میں کہا جاتا ہے کہ الیکسا، اے اے اے۔‘ والدہ نے گانا چلایا تو بچی نے اسے پہچان لیا۔

- Advertisement -

گانے کے چلتے ہی اس نے جھومنا اور مسکرانا شروع کردیا، ویڈیو میں اسے اپنے پسندیدہ گانے سے لطف اندوز ہوتے اور رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dirty Heads (@dirtyheads)

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور اسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا، بہت ہی پیاری بچی ہے اسے میری طرف سے پیار کریں جب کہ دوسرے نے تبصرہ کیا، بچی چھوٹی گروو‘ ہے، ایک تیسرے نے تبصرہ کیا کہ بچی کے کندھے اچکانا تو دیکھیں۔

واضح رہے کہ ’ویکیشن’ گانا جو 2017 میں ریلیز ہوا تھا اور انسٹاگرام ریلز پر بے حد مقبول ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں