اشتہار

’سبین‘ اور ’ارتضیٰ‘ رشتہ ازدواج میں منسلک

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے رخی‘ میں سبین (حبا بخاری) اور ارتضیٰ (جنید خان) رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل پر گزشتہ روز ڈرامہ سیریل بے رخی کی 22 قسط نشر کی گئی جس میں ارتضیٰ نے سبین کی والدہ کو شادی کے لیے راضی کرلیا اور 23 قسط کے پرومو میں دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

- Advertisement -

اس سے قبل کی اقساط میں سبین کی کزن اور کامی ماموں دونوں ہی سبین کی شادی میں خلل ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں اور ارتضیٰ کی سوتیلی والدہ بھی اپنے بیٹی کی سبین جیسی سیدھی سادھی لڑکی سے شادی کے خلاف ہوتی ہیں اور چاہتی ہیں کہ کوئی چالاک لڑکی ارتضیٰ سے شادی کرے تاکہ اس کا گھر ایک بار پھر ٹوٹ جائے۔

لیکن سب کی کوشش ناکام ہوگئیں اور ارتضیٰ کو اپنی محبت سبین مل گئی اور اب مائرہ (نازش جہانگیر) پھر بھی سبین کی شادی کے بعد بھی اسے نقصان پہنچانے کے ارادے بنا رہی ہے۔

ادھر مائرہ سبین کو شادی کے روز کہتی ہے کہ ارتضیٰ کی تم سے پہلے بھی شادی ہوچکی ہے اور یہ اس کی پسند کی شادی تھی لیکن پھر بھی سبین ارتضیٰ سے شادی کرلیتی ہے اور مائرہ کا منصوبہ کامیاب نہیں ہو پاتا۔

کیا شادی کے بعد ارتضیٰ اور سبین خوش رہ پائیں گے یا پھر ارتضیٰ کی والدہ ایا جان (صبا حمید) اور مائرہ دونوں کی زندگی میں زہر گھول دیں گے؟ یہ سب جاننے کے لیے اے آر وائی ڈیجیٹل پر ڈرامہ سیریل بے رخی دیکھیں۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں