تازہ ترین

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

جادوگر اسپنر راشد خان سلطانز پر قہر بن کر ٹوٹ پڑے

پی ایس ایل 7 کے اہم معرکے میں قلندرز کے راشد خان نے سلطانز کے خلاف کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

جادوگر اسپنر راشد خان نے ایرن ہالینڈ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوشش تھی کی رائٹ ایریا میں گیند کروں، اسی پلاننگ کے تحت بولنگ کی اور وکٹیں بھی ملیں۔

ملتان سلطانز کے خلاف راشد خان، رضوان، رلی روسو کی بیک ٹو بیک وکٹیں گراکر گیم چینجر رہے تھے۔

راشد خان نے رضوان کو کلین بولڈ کیا اور اگلی ہی گیند پر رائلی روسو کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرکے سلطانز کی کمر توڑ دی۔

لیگ اسپنر اپنی ہیٹ ٹرک مکمل نہ کرسکے جس پر ان کا کہنا تھا کہ ہیٹ ٹرک بال کرنا مشکل ہوتا، بیٹر اور بولر دونوں ہی پریشر میں ہوتے ہیں پھر بھی کوشش تھی کی ہیٹ ٹرک ہوجائے لیکن نہیں ہوسکی۔

راشد خان کو ٹک ٹاک فین پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں: قلندرز نے سلطانز کی فتوحات کو بریک لگا دیا

واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کی فتوحات کو بریک لگاتے ہوئے 52 رنز سے باآسانی شکست دے کر پوائںٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

قلندرز نے سلطانز کو 183 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں سلطانز کی ٹیم 130 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ فخر زمان کو نصف سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Comments

- Advertisement -