تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

”بلوچستان میں ملک دشمن عناصر کی سازشیں ناکام بنا دیں گے“

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ملک دشمن عناصر کی سازشیں ناکام بنا دیں گے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پنجگور کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے ان کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرنے والے جوانوں کے ساتھ مصروف دن گزارا۔

دورے کے موقع پر آرمی چیف کو مقامی کمانڈر نے سکیورٹی صورتِ حال، خطرات سے نمٹنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے دہشت گردوں کے حملوں کا بہادری سے جواب دینے کو سراہا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج کے جوان اپنی آپریشنل تیاریاں بر قرار رکھیں، بلوچستان میں ملک دشمن عناصر کی سازشیں ناکام بنا دیں گے، مقامی آبادی کا تحفظ اور سکیورٹی یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو شکست دینے کے لیے ان کے سہولت کاروں کے ساتھ گٹھ جوڑ ختم کرنا ہوگا، سماجی اقتصادی ترقی کے منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں گے، دہشت گردوں کو محنت سے حاصل کردہ کامیابیاں رائیگاں کرنے نہیں دیں گے۔

آرمی چیف نے مادر وطن کا دفاع کرنے والے شہدا کو بھر پور خراج عقیدت کیا۔

دورے کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پنجگور میں قبائلی عمائدین سے بھی بات چیت کی۔ آرمی چیف نے عمائدین کی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حمایت کو سراہا۔ آرمی چیف کی علاقے کی ترقی اور استحکام کے لیے عمائدین کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Comments

- Advertisement -