اشتہار

آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز: کپتان بابراعظم کب کیمپ جوائن کرینگے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: چوبیس سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی ٹیم کو سرپرائز دینے کے لئے کھلاڑیوں کی خصوصی ٹریننگ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی آج کراچی میں رپورٹ کرینگے، کھلاڑیوں کے ہوٹل پہنچنےپر کووڈ ٹیسٹنگ کی جائیگی، اظہرعلی، فوادعالم، نعمان علی، ساجدخان کیمپ میں ٹریننگ کرینگے جبکہ سعودشکیل، محمدعباس اوریاسرشاہ بھی ٹریننگ کرنے والے کھلاڑیوں میں شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق کیمپ کا باقاعدہ آغاز کل سےنیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا، کپتان بابراعظم سمیت دیگر کھلاڑی پی ایس ایل سےفارغ ہو کر کیمپ جوائن کرینگے۔

- Advertisement -

دوسرےمرحلےمیں پاکستانی اسکواڈ روالپنڈی روانہ ہوگا، جہاں تمام اسکواڈ تین روز قرنطینہ میں گزارنے کے بعد دوبارہ تربیتی کیمپ کو جوائن کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک اور آسٹریلوی کھلاڑی دورہ پاکستان سے باہر

یاد رہے کہ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 24 برس بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے، دورے میں 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی جبکہ 1 ٹی ٹوئنٹی بھی دورے میں شیڈول ہے۔

تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 4 مارچ سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 12 تا 16 مارچ کراچی میں ہوگا اور تیسرا اور آخری ٹیسٹ 21 مارچ تا 25 مارچ لاہور میں ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں