اشتہار

برازیل میں قیامت صغرا: سیلاب و لینڈسلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 105 ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

برازیل میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 105 تک پہنچ گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی امریکی ملک برازیل کے شہر پیٹروپولس میں دو روز سے جاری شدید بارشوں نے تباہی مچادی، برازیل کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دو روز میں ہونے والی بارشیں فروری کے پورے مہینے ہونے والی بارشوں سے زائد ہیں۔

بارشوں کے باعث پیدا ہونے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے درجنوں مکان زمین بوس اور سیکڑوں افراد بے گھر ہوگئے جب کہ 105 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث سڑکوں پر کھڑی متعدد گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں جب کہ متعدد سڑکیں زیر آب ہونے باعث بن کردی گئی ہیں۔

برازیلین حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کو ریسکیو کرنے کے لیے سراغ رساں کتوں، کھدائی کرنے والی مشینوں، ہیلی کاپٹر اور 180 سے زائد فائر فائٹرز اور دیگر رضاکاروں کی مدد سے ریسکیو آپریشن جاری ہے جب کہ 400 فوجیوں کو بھی متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کےلیے بھیجا گیا ہے۔

گورنر کلاوڈیو کاسترو کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقے کسی جنگ کا منظر پیش کررہے ہیں جو انتہائی بھیانک ہے، انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ بارشیں 1932 میں ہونے والی بارشوں سے زیادہ تباہ کن ثابت ہوئیں۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق ہلاکتوں کے بعد شہر میں 3 دن سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے، تاحال تین سو افراد کو شیلٹر ہومز میں منتقل کیا گیا ہے اور زیادہ تر افراد کو اسکول میں پناہ دی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں