اشتہار

عمران طاہر کے ہمشکل کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 7 کی ٹیم ملتان سلطانز مین شامل جنوبی افریقی لیگ اسپنر عمران طاہر کے ہم شکل کے سوشل میڈیا پر چرچے ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز میں شامل جنوبی افریقی اسپنر عمران طاہر کے ہم شکل بلال طاہر کا کہنا ہے کہ وہ بھی لیگ عمران طاہر کے مداح ہیں۔

جنوبی افریقی اسپنر کے ہم شکل بلال طاہر ملتان سلطانز اور عمران طاہر کو سپورٹ کرنے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ میں 13 سال سے کوشش کر رہا ہوں کہ عمران طاہر سے ملاقات کروں۔

بلال طاہر کا کہنا ہے کہ میں بھی کرکٹ کھیلتا ہوں اور میں سیلیبریشن بھی عمران طاہر کی طرح کرتا ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ ملتان سلطانز بہت اچھا پرفارم کر رہی ہے، انشاءاللہ اس بار جیت بھی ملتان کی ہی ہو گی۔

بلال طاہر نے کہا کہ مجھے اللہ تعالی نے ہی ایسا بنایا ہے کہ عمران طاہر سے شکل ملتی ہے، میں جہاں سے بھی گزرتا ہوں لوگ کہتے ہیں عمران طاہر گزر رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں