اشتہار

خاتون فٹبالر نے اپنی ٹیم کیخلاف گولز کی ہیٹ ٹرک کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

خاتون فٹبالر نے 36 منٹ میں اپنی ہی ٹیم کے خلاف گولز کی ہیٹ ٹرک کر لی۔

ایک نہیں، دو نہیں پورے تین گول وہ بھی اپنی ٹیم کے خلاف! نیوزی لینڈ کی فل بیک میکیلا موور نے فٹبال کی انوکھی ہیٹ ٹرک اسکور کی۔

امریکا نے نیوزی لینڈ کو پانچ صفر سے ہرایا جس میں مس موور نے تین اون گول اسکور کئے۔ میچ کے بعد ٹیم کی کھلاڑیوں نے موور کو تسلی دی کہ ‘کوئی نہیں ایسا تو ہوتا ہے’

- Advertisement -

میکیلا موور نے کیریئر کے 50ویں میچ میں 36 منٹ کے دوران تین اون گولز کرکے جیت حریف ٹیم کے قدموں میں ڈال دی۔

25سالہ مورو ویمنز چیمپئن شپ میں لیورپور کی طرف سے کھیل چکی ہیں اور امریکا کے خلاف میچ کے پہلے ہاف میں ہی انہوں نے اون گولز اسکور کیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں