اشتہار

دبئی ایئرپورٹ کا بڑا اعزاز، سب کو پیچھے چھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے مصروف ترین ایئرپورٹ ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

دبئی ایئرپورٹ کو سال 2021 کا مصروف ترین قرار پورٹ قرار دیا گیا جہاں ایک سال میں 29 ملین سے زائد مسافروں کی آمد و رفت ہوئی۔

سب سے زیادہ مسافروں کی آمد کے اعتبار سے دبئی کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو مسلسل آٹھویں سال مصروف ترین ایئرپورٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

- Advertisement -

دبئی ایئرپورٹ پر 2020 کے مقابلے میں 2021 میں مسافروں کی تعداد اندازوں سے 12 فیصد بڑھی۔ مجموعی طور پر 29 عشاریہ ایک ملین مسافروں کی آمد ہوئی جو کہ حکام کی پیش گوئی سے نصف ملین زیادہ ہے۔

سال 2021 میں سب سے زیادہ بھارت سے مسافروں کی آمد ہوئی جو کہ 4.2 ملین تھی جب کہ پاکستان 1.8 ملین کے ساتھ دوسرے اور سعودی عرب 1.5 ملین کے ساتھ تیسرے نمبر رہا۔

اس کے علاوہ برطانیہ، امریکا، مصر، ترکی بھی زیادہ مسافروں والے ممالک میں شامل ہے۔

دبئی ایئرپورٹ سے سب سے زیادہ استنبول کے لیے مسافروں نے سفر کیا جن کی تعداد 9 لاکھ بنتی ہے لندن کے لیے 8 لاکھ اور نئی دہلی کے لیے 7 لاکھ مسافروں نے اڑان بھری۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں