تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

ماہا نے احمر کو کھری کھری سنادیں

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تیری راہ میں‘ میں ماہا (شازیل شوکت) نے احمر (شہروز سبزواری) کو کھری کھری سنادیں۔

ڈرامہ سیریل ’تیری راہ میں‘ میں اداکارہ زینب شبیر (ایمان) اور اسامہ خان (فخر)، شازیل شوکت (ماہا فخر کی بہن) کا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں، ڈرامے کے دیگر کرداروں میں شہروز سبزواری (احمر)، ثنا فخر، بہروز سبزواری ودیگر شامل ہیں۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ احمر کی کزن ثمرین کہہ رہی ہوتی ہے کہ مجھے نہیں پتا تھا کہ ماہا مجھ سے اتنی نفرت کرتی ہے میں دونوں سے الگ الگ بات کرتی ہوں ابھی وہ یہ سب بول ہی رہی ہوتی ہے کہ پیچھے سے احمر ساری بات سن لیتا ہوں۔

احمر ثمرین کی بات سن کر سیدھا ماہا کے کمرے میں جاتا ہے اور اس پر بھڑک جاتا ہے۔

اس پر ماہا کہتی ہے کہ تم کونسا سچ بولتے ہیں ہمیشہ جھوٹ ہی بولتے ہو، دنیا کے سب سے بڑے جھوٹے تم خود کو ہو۔

احمر ماہا کو مزید کچھ کہتا اس سے پہلے ثمرین بیچ میں آکر احمر کو روکتے ہوئے کہتی ہے کہ ماہا کی طبیعت خراب ہے، وہ اس پر کہتا ہے کہ اس کی طبیعت سے زیادہ اس کا دماغ خراب ہے۔

ماہا ثمرین کو ہی باتیں سناتے ہوئے کہتی ہے کہ مجھے اس گھر سے نکال کر تم میری جگہ لینا چاہتی ہو، احمر ماہا کو ثمرین سے معافی مانگتے کا کہتا ہے لیکن ماہا معافی مانگنے سے صاف انکار کردیتی ہے۔

کیا ماہا اور احمر کی شادی ٹوٹ جائے گی یا پھر ثمرین دونوں کی زندگی سے چلی جائے گی، یہ سب جاننے کے لیے ڈرامہ سیریل ’تیری راہ میں‘ روزانہ شام 7 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں